حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین علی اکبر حاجی محمدی نے کوثر ٹاؤن میں واقع مسجد مہدیہ میں نمازیوں کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: ماہ رجب حرمت کے مہینوں میں سے ایک ہے۔ مسلمان اس مہینے میں خانہ کعبہ کا عمرہ بجا لاتے ہیں اور اس مہینے میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا بھی عمرہ جتنا ثواب ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس مہینے کی حرمت صرف مسلمانوں سے خاص نہیں ہے بلکہ ظہور اسلام سے پہلے جزیرۃالعرب کے رہنے والے بھی رجب کو حرمت والا اور مقدس مہینہ سمجھتے تھے اور روایات میں آیا ہے کہ اہل جاہلیت بھی اس مہینے کو باعظمت شمار کیا کرتے تھے اور ظہور اسلام کے بعد اس مہینے کے احترام اور تکریم میں اضافہ ہوا ہے۔
مدرسہ علمیہ قزوین کے استاد نے کہا: انسان اس مہینے میں دنیاوی تعلقات کو ترک کرکے حضرت حق کی خوشنودی کے رستے پر چل پڑتا ہے۔خداوندعالم ماہ رجب میں نیکیوں کو زیادہ اور برائیوں کو ختم کر دیتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ان ایام میں بہترین انجام اعمال انجام دے کر سعادت اور خوشبختی کے مستحق قرار پائیں۔
حجت الاسلام والمسلمین حاجی محمدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ان دنوں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اس مہینے میں اعتکاف کی بافضیلت عمل کو ترک کرنا پڑا ہے اور یہ اقدام مومنین کی صحت و سلامتی کے لیے کیا گیا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد مومنین اس پر فضیلت عمل کو انتہائی خلوص دل سے انجام دیں گے۔